لندن ۔18 اپریل(اے پی پی ) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس میں کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ 2018کے انعقاد کے موقع پر پرتشدد انتہاء پسندی کے انسداد کے موضوع پر پینل مباحثہ میں خطاب کیا۔ مباحثہ میں برطانیہ کے دولت مشترکہ کے وزیر ومبلڈن کے لارڈ احمد، نیشنل کاو¿نٹر ٹیررازم سنٹر کے ہیڈ، نائیجیرین کوآرڈینیٹر کاو¿نٹر ٹیررازم سنٹر سے ڈاکٹر مارٹن کیمانی، …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کا کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ 2018 کے موقع پر پرتشدد انتہاء پسندی کے انسداد کے موضوع پر پینل مباحثہ میں خطاب

مزید خبریں
لندن ۔18 اپریل(اے پی پی ) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس میں کامن ویلتھ ہیڈز آف گورنمنٹ میٹنگ 2018کے انعقاد کے موقع پر پرتشدد انتہاء پسندی کے انسداد کے موضوع پر پینل مباحثہ میں خطاب کیا۔ مباحثہ میں برطانیہ کے دولت مشترکہ کے وزیر ومبلڈن کے لارڈ احمد، نیشنل کاو¿نٹر ٹیررازم سنٹر کے ہیڈ، نائیجیرین کوآرڈینیٹر کاو¿نٹر ٹیررازم سنٹر سے ڈاکٹر مارٹن کیمانی، ٹرینی ڈاد اینڈ ٹوباگو کے وزیراعظم کے دفتر میں وزیر ریئر ایڈمرل یامینو موسیٰ، نوجوان رکن پارلیمنٹ سٹورٹ رچرڈ، دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر کے سی وی ای یونٹ کے سربراہ مارک ایلبن اور دیگر شامل تھے جبکہ شرکاء میں مختلف فورمز پر کام کرنے والے نوجوان نمائندے بھی موجود تھے۔ پینل مباحثہ کے دوران دولت مشترکہ پی/سی وی ای پروگرام کو رکن ممالک میں متعارف کرانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ پاکستان، نائیجیریا، کینیا اور ٹرینی ڈاد اینڈ ٹوباگو میں پرتشدد انتہاءپسندی کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں پر بھی بات چیت کی گئی اور برطانیہ کی سی وی ای کے حوالہ سے اپروچ پر سی وی ای ماہرین اور بیانات اور پریزنٹیشنز کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے انتہاءپسندی کے خلاف پاکستان کی طرف سے بھرپور تعاون کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ ماحولیاتی تبدیلی، دہشت گردی، انتہائ پسندی اور عدم مساوات جیسے عالمی چیلنجز ہمارے سامنے موجود ہیں عالمی سیاست فریکچر ہو رہی ہے، ہمیں اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے نہ کہ یہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کا وقت ہے۔








