اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت نے 17سال بعد صحافیوں کے لئے 8 ویں ویج بورڈ کی تشکیل مکمل کر لی ہے، آئین وقانون کے مطابق آٹھویں ویج بورڈ کا نفاذ کیا جائے گا، صحافی اپنے حق سے محروم تھے، صحافیوں کے قلم کی طاقت نے جمہوریت کو اپنے پاو¿ں پر …
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا نیشنل پریس کلب میں 8 ویں ویج بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) وزیر مملکت اطلاعات، نشریات، قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوری حکومت نے 17سال بعد صحافیوں کے لئے 8 ویں ویج بورڈ کی تشکیل مکمل کر لی ہے، آئین وقانون کے مطابق آٹھویں ویج بورڈ کا نفاذ کیا جائے گا، صحافی اپنے حق سے محروم تھے، صحافیوں کے قلم کی طاقت نے جمہوریت کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا رکھا ہے، پاکستان کی جمہوریت بہت سے اتار چڑھاو¿ سے گزری ہے، صحافی ملک کا ایسا طبقہ ہیں جو ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے رہے ہیں،آئین میں آئینی اداروں کے کام کا تعین ہے، تمام ادارے اپنا اپنا کام کریںگے تو یہ ہی سب کی طاقت ہے، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہمیشہ قانون اور آئین کی پاسداری کی، افسوس ہوا ہے کہ تین مرتبہ منتخب ہونے والے وزیر اعظم محمد نواز شریف جنہوں نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، انفراسٹرکچر، سی پیک اور سڑکوںکا جال بچھایا گزشتہ روز جب وہ ملک میں ووٹ کو عزت دینے کی بات کر رہے تھے تومیڈیا اس کو میوٹ کر رہا تھا۔وہ بدھ کو نیشنل پریس کلب میں 8 ویں ویج بورڈ کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔اس موقع پر صحافتی تنظیموں کے عہدیداران اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ وزیر مملکت نے کہاکہ جولائی میں پاکستان میں جمہوریت کے دس سال مکمل ہونے جا رہے ہیں، مجھے میڈیا ورکرز اور صحافیوں نے بے انتہا عزت دی، آٹھویں ویج بورڈ کا اعلان میرے لئے ایک اعزاز ہے۔








