اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے پاکستان میں تعمیر و ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں ‘ پاکستان کے ایٹمی پروگرام ‘پہلی موٹر وے‘پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)‘11ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار سمیت عوامی خوشحالی کے ہر بڑے منصوبے پر محمد نواز شریف کی مہر ثبت …
وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب کا بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر ایئر لیگ کے جلسہ سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔18 اپریل(اے پی پی ) وزیر مملکت اطلاعات‘نشریات‘قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے پاکستان میں تعمیر و ترقی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں ‘ پاکستان کے ایٹمی پروگرام ‘پہلی موٹر وے‘پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)‘11ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار سمیت عوامی خوشحالی کے ہر بڑے منصوبے پر محمد نواز شریف کی مہر ثبت ہے ‘ اس وقت چترال سمیت ہر اس جگہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ صفر ہے جہاں پر بجلی چوری نہیں اور صارف بجلی کے بل ادا کررہے ہیں ‘محمد نواز شریف نے 2013میں پارٹی منشور میں جو بھی وعدے کیے وہ پورے کر دکھائے ہیں اب محمد نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا علم بلند کر رکھا ہے‘عوام ووٹ کو عزت دو کے موقف پر محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں‘ساری سیاسی پارٹیاں ہمارے خلاف متحد ہیں لیکن جس کی نیت صاف ہو اور اللہ کا فضل و کرم ساتھ ہو اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور اقتدار میں ہمیشہ بیرونی سرمایہ کاری بڑھی ہے ‘آمریت کے ادوار میں بیرون سرمایہ کاری نہیں ہوئی ‘پیپلز پارٹی کے دور میں زرداری حکومت کے ہاتھ دوسروں کی جیبوں میں ہوتے تھے۔ وہ بدھ کی رات بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئر پورٹ ایئر لیگ کے جلسہ سے خطاب کر رہی تھیں ۔








