لندن ۔18 اپریل(اے پی پی ) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی گریگ ہینڈز سے ملاقات کی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر تجارت نے یورپی یونین کے ساتھ جی ایس پی پلس کے درجہ کیلئے برطانوی حکومت کے تعاون کا شکریہ …
وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی برطانیہ کے وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی گریگ ہینڈز سے ملاقات

مزید خبریں
لندن ۔18 اپریل(اے پی پی ) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی گریگ ہینڈز سے ملاقات کی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر تجارت نے یورپی یونین کے ساتھ جی ایس پی پلس کے درجہ کیلئے برطانوی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی وزیر نے بریگزٹ کے تناظر میں یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کو برطانیہ میں زیادہ فراخدلانہ مارکیٹ رسائی میسر آئے گی۔ علاوہ ازیں وزیر تجارت نے ایشیاءلیڈرز راﺅنڈ ٹیبل کانفرنس اور فیشن اینڈ ٹیکسٹائل ایونٹ میں بھی شرکت کی، جس کا انعقاد کامن ویلتھ بزنس فورم کے زیر اہتمام کیا گیا۔ وزیر تجارت نے معاشی محاذ پر پاکستان کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور سی پیک اور اس سے وابسطہ انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبوں سے شرکاءکو آگاہ کیا۔








