فلوریڈا۔19اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے طے کردہ بات چیت کے دور ’فائدہ مند‘ ثابت نہ ہوئے تو وہ بات چیت کے دوران اٹھ کر چلے جائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فلوریڈا میں صدر ٹرمپ اور جاپان کے وزیراعظم شِنزو آبے کی مشترکہ نیوز کانفرنس میں دونوں رہنماﺅں نے کہا کہ شمالی …
کم جونگ ان سے ملاقات فائدہ مند نہ ہوئی تو بات چیت ادھوری چھوڑ کر چلا جاﺅں گا، امریکی صدر

مزید خبریں
فلوریڈا۔19اپریل (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے طے کردہ بات چیت کے دور ’فائدہ مند‘ ثابت نہ ہوئے تو وہ بات چیت کے دوران اٹھ کر چلے جائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فلوریڈا میں صدر ٹرمپ اور جاپان کے وزیراعظم شِنزو آبے کی مشترکہ نیوز کانفرنس میں دونوں رہنماﺅں نے کہا کہ شمالی کوریا پر جوہری پروگرام کے خاتمے کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ دباﺅ کو قائم رکھا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے امید کا اظہار کیا کہ کم جونگ ان سے ملاقات کامیاب ثابت ہو گی تاہم اگر ایسا نہیں ہوا تو وہ باعزت طریقے سے میٹنگ سے اٹھ کر چلے جائیں گے۔







