لاہور۔19 اپریل(اے پی پی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دوران اس خواب کی تعبیر مل رہی ہے،کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنا قدرتی کھیل پیش کروں ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری قومی کرکٹ ٹیم …
سلیکشن کمیٹی نے مجھے ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرکے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنا قدرتی کھیل پیش کروں گا،انگلینڈ ٹیم کی بولنگ دیکھ کر خود کو ایڈجسٹ کروں گا ، فخر زمان

مزید خبریں
لاہور۔19 اپریل(اے پی پی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ قومی ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے دوران اس خواب کی تعبیر مل رہی ہے،کوشش ہوگی کہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنا قدرتی کھیل پیش کروں ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی نے انہیں ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرکے جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ایک سوال کے جواب میں فخر زمان نے کہاکہ وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا تجربہ رکھتے ہیں لیکن انہیں یقین ہے کہ ٹیسٹ میں بھی بیٹنگ کرتے وقت کسی قسم کی دشواری نہیں ہوگی،میں ڈومیسٹک میں چار روزہ میچز کھیل چکا ہوں اسلئے ٹیسٹ میچز میں کھیلنا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔








