ماسکو ۔20اپریل (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے روسی وزرات خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے پیوٹن کو ایک ٹیلی فون گفتگو میں کہا کہ وہ وائٹ ہاوس میںان کا استقبال کر کے خوش ہوں گے۔ روسی نیوز ایجنسی آر …
امریکی صدر کی روسی ہم منصب کو دورہ امریکا کی دعوت

مزید خبریں
ماسکو ۔20اپریل (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کو امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے روسی وزرات خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ٹرمپ نے پیوٹن کو ایک ٹیلی فون گفتگو میں کہا کہ وہ وائٹ ہاوس میںان کا استقبال کر کے خوش ہوں گے۔ روسی نیوز ایجنسی آر آئی اے نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے حوالے سے کہا ہے کہ ٹرمپ نے جوابی طور پر ماسکو کا درہ کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی۔







