اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل مقابلے ہفتہ سے شروع ہونگے۔ اس سلسلے میں پہلا سیمی فائنل میچ ملتان اور حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی بلیو اور ایبٹ آباد کے درمیان کراچی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ فائنل میچ 8 مئی کو کھیلا جائے …
قائد اعظم کرکٹ ٹرافی گریڈ ٹو کا سیمی فائنل مرحلہ (ہفتہ سے) شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائد اعظم ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل مقابلے ہفتہ سے شروع ہونگے۔ اس سلسلے میں پہلا سیمی فائنل میچ ملتان اور حیدرآباد کی ٹیموں کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ کراچی بلیو اور ایبٹ آباد کے درمیان کراچی سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ فائنل میچ 8 مئی کو کھیلا جائے گا جس کےلئے جگہ کا اعلان جلد کیا جائےگا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشیر شکیل شیخ نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، گروپ اے ملتان، ایبٹ آباد، آزاد جموں و کشمیر، کوئٹہ اور بہاولپور جبکہ کراچی بلیو، حیدرآباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ڈیرہ مراد جمالی شامل ہیں۔








