انقرہ۔21اپریل (اے پی پی) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مفکرِ پاکستان اور عظیم شاعر علامہ محمد اقبال کی 80 برسی کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اس تقریب کا اہتمام ترکی کے قدیم جریدے سبیل الرشاد اور مہمت عاکف ایرسوئے تھنک ٹینک نے انقرہ میں ملی کتب خانے میں کیا ۔اس موقع پر مہمانوں کا استقبال سبیل الرشاد جریدے کے چیف ایڈیٹر فاتح …
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مفکرِ پاکستان اور عظیم شاعر علامہ محمد اقبال کی 80 برسی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

مزید خبریں
انقرہ۔21اپریل (اے پی پی) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں مفکرِ پاکستان اور عظیم شاعر علامہ محمد اقبال کی 80 برسی کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق اس تقریب کا اہتمام ترکی کے قدیم جریدے سبیل الرشاد اور مہمت عاکف ایرسوئے تھنک ٹینک نے انقرہ میں ملی کتب خانے میں کیا ۔اس موقع پر مہمانوں کا استقبال سبیل الرشاد جریدے کے چیف ایڈیٹر فاتح بائے حان نے کیا۔انہوں نے کہا کہ ترکوں کے دلوں میں پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کے لیے بڑی عزت و احترام پایا جاتا ہے اور اس جریدے نے عالم ِ اسلام کے اس عظیم مفکر کی 80 برسی کے موقع پر اپریل 2018 ء خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔اس موقع پر سفیر پاکستان محمد سائیرس سجاد قاضی نے کلیدی خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد اقبال اور ترکی کے قومی ترنے کے خالق مہمت عاکف ایرسوئے کے درمیان موجود مراسم پر روشنی ڈالی۔







