اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر محمد ملک نے کہا ہے کہ ملک میں آسٹریلین فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب انویٹیشنل آسٹریلین فٹ بال لیگ کپ آئندہ …
ملک میں آسٹریلین فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،محمد ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کے صدر محمد ملک نے کہا ہے کہ ملک میں آسٹریلین فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز آسٹریلین فٹ بال لیگ پاکستان کی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب انویٹیشنل آسٹریلین فٹ بال لیگ کپ آئندہ ماہ مئی میں گوجرنوالہ میں کھیلی جائے گی۔ جس میں ملک بھر سے سے ٹیمیں حصہ لیں گی، انہوں نے کہا کہ مجلس عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ کہ پاکستانی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو چین میں کھیلے جانے والے شنگھائی کپ بھیجا جائےگا جس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،








