کولکتہ ۔ 21 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں کرس گیل کی جارحانہ اننگز کی بدولت کنگز الیون پنجاب نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر چوتھی فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا اور کنگز الیون پنجاب نے 125 رنز کا ہدف 11.1 اوورز …
کنگز الیون پنجاب نے چوتھی فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا

مزید خبریں
کولکتہ ۔ 21 اپریل (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں کرس گیل کی جارحانہ اننگز کی بدولت کنگز الیون پنجاب نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دے کر چوتھی فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا اور کنگز الیون پنجاب نے 125 رنز کا ہدف 11.1 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا، گیل نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کی خوب دھنائی کی، انہوں نے 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، کرس لین کی 74 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ ہفتہ کو کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے، کرس لین نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 74 رنز بنا کر نمایاں رہے،








