سرینگر ۔ 21 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں عملی طور پر مارشل لا ءنافذ ہے جہاں لوگوں کے تمام بنیادی حقوق اور آزادیاں سلب کر لی گئی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں حریت رہنماﺅں کو بار بار نظر بند کرنے اور تمام مقبوضہ علاقے کو ایک …
مقبوضہ کشمیر میں عملی طور پر مارشل لاءنافذ ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

مزید خبریں
سرینگر ۔ 21 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں عملی طور پر مارشل لا ءنافذ ہے جہاں لوگوں کے تمام بنیادی حقوق اور آزادیاں سلب کر لی گئی ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں حریت رہنماﺅں کو بار بار نظر بند کرنے اور تمام مقبوضہ علاقے کو ایک فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کرنے پر کٹھ پتلی انتظامیہ کی شدید مذمت کی ۔ بیان میں کہا گیا کہ قابض انتظامیہ جبر واستبداد کے ہتھکنڈوں سے کشمیرےوں کے جذبہ آزادی کو توڑ نہیں سکتی اور وہ اپنی تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔ بھارتی پولیس نے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو انکی ساتھیوں فہمیدہ صوفی ، ناہیدہ نسرین اور ایک پارٹی کارکن کے ہمراہ اسلام آباد کے علاقے آنچی ڈورہ سے گرفتار کیا ۔







