اسلام آباد ۔22اپریل (اے پی پی) سکواش کے سابق ایشین چیمپئن عامر اطلس نے ملکی مفاد کےلئے دوبارہ سکواش کے میدان میں آنے کا اعلان کردیا ۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کو بھی چاہئے کہ قومی ٹیموں کے ساتھ کوالیفائڈ( تربیت یافتہ) کوچز کو لگائے جائیں تاکہ سکواش کے میدان میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں۔ …
سکواش کے سابق ایشین چیمپئن عامر اطلس کا ملکی مفاد کےلئے دوبارہ سکواش کے میدان میں آنے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔22اپریل (اے پی پی) سکواش کے سابق ایشین چیمپئن عامر اطلس نے ملکی مفاد کےلئے دوبارہ سکواش کے میدان میں آنے کا اعلان کردیا ۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سکواش فیڈریشن کو بھی چاہئے کہ قومی ٹیموں کے ساتھ کوالیفائڈ( تربیت یافتہ) کوچز کو لگائے جائیں تاکہ سکواش کے میدان میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے سکواش کو چھوڑ کر امریکہ جانے کے بعد ہم سکواش کے میدان میں بہت پیچھے چلے گئے ہیں اور پاکستان کےلئے حاصل کئے جانے والے ٹائٹل بھی وایس چلے گئے جس سے امریکہ میں بیٹھ کر میرا دل خون کے آنسو روتا تھا، کہ مجھے سکواش نہیں چھوڑنی چاہیئے تھی جس پر میں نے ملکی مفاد کو مدد نظر رکھتے ہوتے دوبارہ سکواش کے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ا








