دنیا بھر میں 2017ءکے دوران ترسیلات زر میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا، عالمی بینک

واشنگٹن ۔ 23 اپریل (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تارکین وطن کی جانب سے اپنے ملکوں کو ترسیلات زر میں 2017ءکے دوران ریکارڈ 8.5 فیصد اضافہ ہوا تاہم اس دوران ترسیل زر کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا۔ بینک کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2017ءدنیا بھر میں ترسیلات زر کے اعتبار سے ایک بہتر سال رہا، …

واشنگٹن ۔ 23 اپریل (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تارکین وطن کی جانب سے اپنے ملکوں کو ترسیلات زر میں 2017ءکے دوران ریکارڈ 8.5 فیصد اضافہ ہوا تاہم اس دوران ترسیل زر کے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا۔ بینک کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 2017ءدنیا بھر میں ترسیلات زر کے اعتبار سے ایک بہتر سال رہا، تارکین وطن کی جانب سے توقع سے زیادہ ترسیلات اور ادائیگیاں کی گئیں جو متعدد غریب ملکوں کی معیشت کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوئیں، ترسیلات زر میں اضافے کی اہم وجہ یورپ، روس اور امریکا میں ہونے والی ترقی ہے۔ سال کے دوران کم اور اوسط آمدنی کے حامل ملکوں کو 466 ارب کی ترسیلات زر کی گئیں جو 2016ءکی ترسیلات زر 429 ارب ڈالر سے 8.5 فیصد زیادہ ہیں اور ان رقوم میں 2018ءکے دوران مزید 4 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ ترسیلات زر کا سلسلہ قریباً دنیا بھر میں جاری رہا تاہم سب سے زیادہ ترسیلات زر بھارت کو کی گئیں جن کی مالیت 69 ارب ڈالر رہی، فلپائن 33 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے، میکسیکو 31 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے، نائیجیریا 22 ارب ڈالر کے ساتھ چوتھے اور مصر 20 ارب ڈالر ترسیلات زر کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔

مزید خبریں