ریاض ۔ 23 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ملک میں امن کے قیام، آئین اور قانون کی رٹ قائم کرنے اور ملک کو ہرقسم کی دہشت گردی اور انارکی سے بچانے کے لیے بہترین کا کردگی کا مظاہرہ کرنے پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کو مبارک باد پیش کی ہے۔ …
سعودی فرمانروا کا ملک میں امن کے قیام، قانون کی رٹ قائم کرنے پر وزراءکو خراج تحسین

مزید خبریں
ریاض ۔ 23 اپریل (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ملک میں امن کے قیام، آئین اور قانون کی رٹ قائم کرنے اور ملک کو ہرقسم کی دہشت گردی اور انارکی سے بچانے کے لیے بہترین کا کردگی کا مظاہرہ کرنے پر وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے پر وزیر داخلہ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی طرف سے وزیر داخلہ شہزدہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کو ایک برقی پیغام میں ان کی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔شاہ سلمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں وامان کے قیام کے حوالے سے وزیر داخلہ اور ان کی ماتحت ٹیم سمیت تمام سکیورٹی ادارے قابل قدر خدمات انجام دے رہے ہیں۔







