اقوام متحدہ ۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ غیر ملکی قبضے اور تسلط کے زیر سایہ زندگی بسر کرنے والوں کو آزادی اور انصاف کی فراہمی سے انکار کرکے بین الاقوامی امن او استحکام کو فروغ نہیں دیا جاسکتا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مباحثے …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا سلامتی کونسل میں اظہار خیال

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 27 اپریل (اے پی پی) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ غیر ملکی قبضے اور تسلط کے زیر سایہ زندگی بسر کرنے والوں کو آزادی اور انصاف کی فراہمی سے انکار کرکے بین الاقوامی امن او استحکام کو فروغ نہیں دیا جاسکتا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مباحثے کے دوران اظہار خیال کے دوران غیر ملکی قبضے اور تسلط کے خلاف فلسطینیوں کی جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کی بنیاد مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر رکھی جاسکتی ہے۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ مسئلے کے ایک ریاستی حل کا سراب امن فراہم کرے گا نہ سلامتی۔ فلسطینی باشندوں کی حالت زار کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران کسی اور قوم نے اس قدر ناانصافیوں کا سامنا نہیں کیا جس قدر ناانصافیوں کا سامنا فلسطینیوں نے کیا ہے۔








