اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت انسانی حقوق ڈویژن کے پہلے سے جاری تین اور تین نئے منصوبوں کیلئے 30 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق انسانی حقوق ڈویژن کے پہلے سے جاری تین منصوبوں میں اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن رائٹس …
انسانی حقوق ڈویژن کے 3جاری ، 3 نئے منصوبوں کیلئے 30 کروڑ روپے مختص
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت انسانی حقوق ڈویژن کے پہلے سے جاری تین اور تین نئے منصوبوں کیلئے 30 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق انسانی حقوق ڈویژن کے پہلے سے جاری تین منصوبوں میں اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیومن رائٹس ، پاکستان میں انسانی حقوق پرعملدرآمد کیلئے ایکشن پلان اور انسانی حقوق کی وزارت کی استعداد کار میں بہتری کے منصوبے شامل ہیں جن پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 17کروڑ57 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ قبل ازیں ان منصوبوں کیلئے دو کروڑ18لاکھ70 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔









