آئندہ مالی سال کیلئے پی ایس ڈی پی کے تحت فنانس ڈویژن کے 50 منصوبوں کیلئے 18ارب 15کروڑ14لاکھ روپے مختص

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت فنانس ڈویژن کے 50 مختلف منصوبوں کیلئے 18ارب 15کروڑ14لاکھ 59 ہزارروپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق ان منصوبوں میں فنانس ڈویژن کے پہلے سے جاری 27جبکہ23 نئے منصوبے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے مجموعی لاگت کا تخمینہ …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت فنانس ڈویژن کے 50 مختلف منصوبوں کیلئے 18ارب 15کروڑ14لاکھ 59 ہزارروپے مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق ان منصوبوں میں فنانس ڈویژن کے پہلے سے جاری 27جبکہ23 نئے منصوبے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلے سے جاری منصوبوں کیلئے مجموعی لاگت کا تخمینہ ایک کھرب8ارب 40کروڑ3لاکھ71 ہزار روپے لگاگیا ہے جس میں 14ارب 47کروڑ81 لاکھ80ہزار روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے جبکہ 30جون2018ءتک پہلے سے جاری ان منصوبوں کیلئے 62ارب 62کروڑ 6 لاکھ77ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ان منصوبوں کیلئے 14ارب69کروڑ67 لاکھ79ہزار روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جن میں ایک ارب96کروڑ روپے کی غیرملکی امداد بھی شامل ہے۔