وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا قومی اسمبلی میں سید خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی کے نکتہ اعتراض پر اظہارخیال

اسلام آباد۔ 27اپریل(اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کابینہ کا ہے اور اس میں کوئی غیر آئینی بات نہیں ہے‘ ملک کا نظام چلانے کے لئے بجٹ پیش کرنا لازمی ہے‘ نئی حکومت آکر بجٹ اور فریم ورک کو تبدیل کرنے کا مکمل اختیار رکھتی ہے‘ اس بجٹ میں عوام کے لئے ایسے اقدامات ہیں …

اسلام آباد۔ 27اپریل(اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کابینہ کا ہے اور اس میں کوئی غیر آئینی بات نہیں ہے‘ ملک کا نظام چلانے کے لئے بجٹ پیش کرنا لازمی ہے‘ نئی حکومت آکر بجٹ اور فریم ورک کو تبدیل کرنے کا مکمل اختیار رکھتی ہے‘ اس بجٹ میں عوام کے لئے ایسے اقدامات ہیں جو ماضی کے کسی بجٹ میں نہیں تھے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے اٹھائے گئے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر کو جمہوریت اور آئین کا جو درد ہے اس کا بخوبی ادراک ہے۔ بجٹ حکومت اور ملک کا نظام چلانے کے لئے لازمی ہوتا ہے جو حکومت آئے اس کے پاس یہ مکمل اختیار ہے کہ وہ بجٹ اور فریم ورک تبدیل کرلے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں پانچ سال کے لئے پروگرام بھی دے دیا ہے۔

مزید خبریں