اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کیلئے 28کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق ٹیکسٹائل کے دو جاری منصوبوں فیصل آباد گارمنٹ سٹی ٹریننگ سنٹرکیلئے ایک کروڑ80 لاکھ روپے ، ایک ہزار انڈسٹریل سٹیچنگ یونٹس کیلئے 15 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ دو …
سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کیلئے 28کروڑ روپے کے فنڈز مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کیلئے 28کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے مطابق ٹیکسٹائل کے دو جاری منصوبوں فیصل آباد گارمنٹ سٹی ٹریننگ سنٹرکیلئے ایک کروڑ80 لاکھ روپے ، ایک ہزار انڈسٹریل سٹیچنگ یونٹس کیلئے 15 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ دو نئے منصوبوں فیصل آباد گارمنٹ سٹی فیز ٹو کیلئے 5کروڑ روپے جبکہ کپاس کے معیارکی بہتری اور پیداوار کے نظام کو مزید جدید بنانے کیلئے5کروڑ 84لاکھ 37 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔








