وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کی پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے کا پارٹی نے جو فیصلہ کیا اس کا احترام کرتا ہوں، میںپانچ سالوں میں اسی فلور پر وزارت خزانہ کا چہرہ تھا، بجٹ سفارشات کی تیاری کے لئے 100 سے زائد اداروں کے ساتھ بات چیت کی، زراعت سمیت دیگر شعبوں کے لئے متوازن بجٹ ہے کاروباری طبقہ پورے …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے کا پارٹی نے جو فیصلہ کیا اس کا احترام کرتا ہوں، میںپانچ سالوں میں اسی فلور پر وزارت خزانہ کا چہرہ تھا، بجٹ سفارشات کی تیاری کے لئے 100 سے زائد اداروں کے ساتھ بات چیت کی، زراعت سمیت دیگر شعبوں کے لئے متوازن بجٹ ہے کاروباری طبقہ پورے سال کی سرمایہ کاری کرتا ہے، چار ماہ کیلئے بجٹ نہیں دیا جا سکتا تھا۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کی حکومتی بنچز کے حق میں اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا، واک آﺅٹ کیا۔ پارٹی نے بجٹ پیش کرنے سے متعلق پارٹی نے جو بھی فیصلہ کیا اس کا احترام کرتا ہوں، میں پانچ سالوں میں قومی اسمبلی کے اسی فلور پر وزارت خزانہ کا چہرہ تھا۔ وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ بجٹ عوام دوست اور متوازن ہے، چھٹے بجٹ کی تیاری کیلئے 100 سے زائد اداروں سے بات چیت اور مشاورت کی گئی۔ رانا افضل نے کہا کہ زراعت سمیت دیگر شعبوں کیلئے خوش آئند بجٹ ہے

مزید خبریں