اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کی 13 نئی سکیموں سمیت 32 سکیموں کے لئے 1644.055 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری سکیموں میں 100 کلو واٹ گوادر ٹرانسمیٹر کے لئے 15 ملین روپے،چینل رینکنگ اینڈ ڈیٹا سینٹر کے لئے 46.870 ملین …
وزارت اطلاعات و نشریات کے لئے 1644.055 ملین روپے مختص، پی این سی اے میں ڈیجٹیل آرکائیو کے قیام کے لئے 2.500 ملین روپے، نیشنل فلم اکیڈمی کے قیام کے لئے 47 ملین روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) آئندہ مالی سال 2018-19ءکیلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارت اطلاعات و نشریات کی 13 نئی سکیموں سمیت 32 سکیموں کے لئے 1644.055 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری سکیموں میں 100 کلو واٹ گوادر ٹرانسمیٹر کے لئے 15 ملین روپے،چینل رینکنگ اینڈ ڈیٹا سینٹر کے لئے 46.870 ملین روپے،پاکستانی ڈراموں کی غیر ملکی زبانوں میں ڈبنگ کے لئے 14.979 ملین، پی این سی اے میں ڈیجٹیل آرکائیو کے قیام کے لئے 2.500 ملین روپے، نیشنل فلم اکیڈمی کے قیام کے لئے 47 ملین روپے، پیمرا کی ادارہ جاتی مضبوطی کے لئے 17 ملین روپے، پی ٹی وی کے پروڈکشن آلات کی اپ گریڈیشن اور جدید کیمروں کی فراہمی کے لئے 200 ملین روپے،نیلم ویلی میں ری براڈکاسٹنگ سیٹیشن کے لئے 10 ملین روپے،ری براڈکاسٹنگ سٹیشن بار خان (بلوچستان ) کے لئے 17.080 ملین روپے،ری براڈ کاسٹنگ ڈھنڈیال (نیلم ویلی) کے لئے 10 ملین روپے،ری براڈ کاسٹنگ جوڑا (نیلم ویلی ) کے لئے 10 ملین روپے،ری براڈکاسٹنگ سٹیشن کیل (نیلم ویلی ) کے لئے 10 ملین روپے،ری براڈکاسٹنگ سٹیشن کاران (نیلم ویلی) کے لئے 10 ملین روپے،ری براڈکاسٹنگ سٹیشن شردا(نیلم ویلی) کے لئے 10 ملین روپے،ری براڈکاسٹنگ سٹیشن خاران (بلوچستان ) کے لئے 14.430 ملین روپے،مظفر آباد کے لئے میڈیم ویو سروسزکی بحالی کے لئے 40 ملین روپے،میرپور ٹرانسمیٹر کی تبدیلی کے لئے 50 ملین روپے،صوبائی دارلحکومتوں میں نیوز آپریشن کے لئے لئے 10.060 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔








