اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے بجٹ 2018-19ءپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد ہے جو بڑھا کر 8 فیصد کی جائے گی، اپوزیشن کے لئے دروازے کھلے ہیں، 15 دن میں جو بھی تجویز دیں گے وہ شامل کریں گے۔ انہوں نے جمہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2018-19ءپیش ہونے کے …
وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل خان نے بجٹ 2018-19ءپر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد ہے جو بڑھا کر 8 فیصد کی جائے گی، اپوزیشن کے لئے دروازے کھلے ہیں، 15 دن میں جو بھی تجویز دیں گے وہ شامل کریں گے۔ انہوں نے جمہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ 2018-19ءپیش ہونے کے بعد پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ بھرپور تیاری کر کے پیش کیا، کسی نئے ٹیکس کا نفاذ نہیں کیا گیا بلکہ شرح ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح کو 6 فیصد بڑھا کر 8 فیصد تک لے جایا جائے گا۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ بجٹ کی پالیسیوں پر عملدرآمد سے حکومت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔








