بجٹ میں عوام کو بہت ریلیف دیا گیا ہے، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ بجٹ 2018-19ءمیں عوام کو ٹیکسوں کی شرح کی مد میں بہت ریلیف دیا گیا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر بجٹ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا بجٹ ہے جس میں ہر طبقہ کے لوگوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ زراعت پر …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ بجٹ 2018-19ءمیں عوام کو ٹیکسوں کی شرح کی مد میں بہت ریلیف دیا گیا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر بجٹ کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا بجٹ ہے جس میں ہر طبقہ کے لوگوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ زراعت پر ٹیکسوں میں ریلیف سے کسان خوشحال ہو گا، جس سے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا، زراعت ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہاﺅس رینٹ میں ریلیف اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ تاریخی ثابت ہو گا۔