اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوریت اور تخلیقی اظہار کا آپس میں گہرا رشتہ ہے،ملک میں تیس پینتیس برس جمہوریت نہ ہونے کے باعث فن اور فنکار بھی خاموش ہوگئے جس کے ثقافت پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے،ہم ایک عظیم اور قدیم ثقافتی ورثہ کے امین ہیں، وزارت کا …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کالوک ورثہ میں 3روزہ نوجوانوں کے ثقافتی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جمہوریت اور تخلیقی اظہار کا آپس میں گہرا رشتہ ہے،ملک میں تیس پینتیس برس جمہوریت نہ ہونے کے باعث فن اور فنکار بھی خاموش ہوگئے جس کے ثقافت پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے،ہم ایک عظیم اور قدیم ثقافتی ورثہ کے امین ہیں، وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی ملک کے عظیم ثقافتی ورثے اور فلمی صنعت کی بحالی کےلئے کام کا آغاز کیا ، پاکستان کی پہلی فلم پالیسی تشکیل دی، ملک کی پہلی فلم پالیسی اب وفاقی بجٹ 2018-19کا حصہ ہو گی، فلم وہ واحد ذریعہ ہے جس سے ہم دنیا میں اپنا تاثر بہتر طور پر اجاگر کر سکتے ہیں، چین کے سینما گھروں میں بھی بہت جلد پاکستانی فلموں کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا ،لوک ورثہ میں ثقافت ہماری پہچان کے سلسلے میں یوتھ کلچرل میلے کے انعقاد سے قومی یکجہتی کے فروغ میں مدد ملے گی،جب تک دوسرے کی رائے کا احترام نہیں کریں گے ہم قوم نہیں بن سکتے ،اپنی نوجوان نسل اور بچوں کو اپنی زبان اور ثقافت سے جوڑنے کی ضرورت ہے، اساتذہ اور میڈیا کااس ضمن میں کردار اہمیت کا حامل ہوگا،پوری قوم اور افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے اپنے بچوں کی قربانیوں اور خون سے امن کے دیئے جلائے ہیں اور پوری دنیا میں پر امن ملک کے طور پر جانے جا رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کو لوک ورثہ کے زیر اہتمام 3روزہ نوجوانوں کے ثقافتی میلے کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








