اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مالیاتی بجٹ 2018-19ءکے دوران پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کا رویہ انتہائی افسوسناک تھا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سیاسی کیرئیر میں بجٹ کے دوران کئی پرامن احتجاج ہوتے دیکھے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے …
وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مالیاتی بجٹ 2018-19ءکے دوران پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کا رویہ انتہائی افسوسناک تھا۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے سیاسی کیرئیر میں بجٹ کے دوران کئی پرامن احتجاج ہوتے دیکھے ہیں لیکن پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے تو گزشتہ روز بجٹ پیش کرنے کے دوران وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے کی حیثیت سے قانون سازوں کا یہ رویہ نامناسب تھا کیونکہ اراکین پارلیمان کو پارلیمان میں دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے ہی معلوم تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی بجٹ تقریر کے دوران تشدد کے ذریعے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے ہمیشہ قومی معاملات پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کامیابی کے ساتھ اپنا چھٹا بجٹ پیش کیا ہے، انہوں نے بجٹ 2018-19ءکو عوام دوست بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوام کو ریلیف حاصل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے مسلسل اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔








