وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا ٹنڈو جام میں گیس پروسیسنگ فیسلیٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

ٹنڈوجام ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹنڈو جام میں گیس پروسیسنگ فیسلیٹی کے اہم قومی منصوبے کی تکمیل اور افتتاح کی خوشی ہے، مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تاریخ کا بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ،او جی ڈی سی نے ثابت کیا کہ وہ اپنا کام مقررہ وقت اور قیمت میں کر سکتی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) …

ٹنڈوجام ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹنڈو جام میں گیس پروسیسنگ فیسلیٹی کے اہم قومی منصوبے کی تکمیل اور افتتاح کی خوشی ہے، مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تاریخ کا بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیا ،او جی ڈی سی نے ثابت کیا کہ وہ اپنا کام مقررہ وقت اور قیمت میں کر سکتی ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نہ صرف پہلے سے زیر تکمیل منصوبوں کو مکمل کیا بلکہ کئی نئے منصوبے شروع کر کے ان کو مکمل بھی کیا ہے،گیس پیدا کرنے والے علاقوں کی ترقی کے حوالے سے مزید اقدامات کئے جائیں گے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے وژن کی عکاس ہے، ہم نے جو وعدے کئے ان کو پورا کیا جا رہا ہے،

مزید خبریں