پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کا بھارت کے ڈی جی ایم او کے ساتھ ہاٹ لائن پر رابطہ ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 28 اپریل (اے پی پی)ڈی جی ایم او پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا معاملہ ڈی جی ایم او بھارت کے ساتھ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت الزام تراشی کی بجائے اپنا قبلہ درست کرے، دیر پا امن کے لئے بھارت ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر معاہدوں کی پابندی کرے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان …

راولپنڈی ۔ 28 اپریل (اے پی پی)ڈی جی ایم او پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا معاملہ ڈی جی ایم او بھارت کے ساتھ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت الزام تراشی کی بجائے اپنا قبلہ درست کرے، دیر پا امن کے لئے بھارت ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر معاہدوں کی پابندی کرے۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے بھارت کے ڈی جی ایم او کے ساتھ ہاٹ لائن پر رابطہ کیا اور فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا۔ ڈی جی ایم او پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ رواں سال اب تک بھارتی فائرنگ سے 219 معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں، ان شہداءمیں 112 خواتین اور 20 بجے شامل ہیں۔

مزید خبریں