اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو متوازن، حقیقت پسندانہ اور مراعات و سہولیات کا حامل بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پانچ سال میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کو دگنا اور افراط زر کی شرح کو نصف کر دیا ہے جو بہت بڑی کامیابی …
وفاقی وزیر ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اور ہارون اختر خان کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو متوازن، حقیقت پسندانہ اور مراعات و سہولیات کا حامل بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پانچ سال میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کو دگنا اور افراط زر کی شرح کو نصف کر دیا ہے جو بہت بڑی کامیابی ہے،بجٹ میں شرح نمو کو برقرار رکھنے کےلئے موثر اقدامات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، تمام اخراجات بجٹ میں شامل کر دیئے گئے ہیں اس لئے ان اخراجات میں اضافہ کا امکان نہیں، زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس دائرہ میں لانے کے لئے کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں، بیل آﺅٹ پیکج کے لئے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیرمملکت/ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کے ہمراہ ہفتہ کو بعد از بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ عارف خان، چیئرمین ایف بی آر طارق محمود پاشا اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔








