وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کر کے ان کے دل جیت لیے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے خصوصی ہدایت کی تھی کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف …

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کی امنگوں کے مطابق بجٹ پیش کر کے ان کے دل جیت لیے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے خصوصی ہدایت کی تھی کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے۔ ہفتے کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ اہداف اور خصوصی طور پر ٹیکس ریٹس سے متعلق رعایت کو نہ صرف تنخواہ دار اور کاروباری طبقے میں سراہا جا رہا ہے بلکہ ماہرین معاشیات تمام شعبوں کے حوالے سے بجٹ میں اٹھائے مثبت ا قدامات کو پاکستان کی معشیت اور عوام کے لیے انتہائی سود مند قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں