وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی و خوشحالی لانے کے لیے جمہوری نظام کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ کا تقدس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ بن چکا ہے،ہماری حکومت نے ملک کو درپیش بڑے …

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (اے پی پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی و خوشحالی لانے کے لیے جمہوری نظام کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ کا تقدس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منشور کا حصہ بن چکا ہے،ہماری حکومت نے ملک کو درپیش بڑے چیلنجز کو حل کیا اور ووٹ کو عزت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہونے کی حیثیت سے اور لوگوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے حکومت نے ملکی معاملات کو کسی تعطل کے بغیر چلانے کے لیے چھٹا مالی بجٹ پیش کیا ہے۔

مزید خبریں