نارووال ۔ 29 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبے کی قومی ترجیحات میں کمی سے نہ صرف ہماری کامیابیوں کا سفر رک گیا بلکہ ملک میں منفی رجحانات نے بھی فروغ پایا جس کے نتیجے میں بے پناہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا لیکن اب وقت بدل گیا ہے، کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں جو ہماری ترجیحات …
صدرممنون حسین کا نارووال میں سپورٹس سٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب
نارووال ۔ 29 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کھیلوں کے شعبے کی قومی ترجیحات میں کمی سے نہ صرف ہماری کامیابیوں کا سفر رک گیا بلکہ ملک میں منفی رجحانات نے بھی فروغ پایا جس کے نتیجے میں بے پناہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا لیکن اب وقت بدل گیا ہے، کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہو رہے ہیں جو ہماری ترجیحات کا پیش خیمہ ہیں۔صدر مملکت نے یہ بات نارووال میں سپورٹس سٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں وہی قومیں ترقی اور عروج کی منزل پر پہنچیں جن کے کھیل کے میدان آباد تھے کیونکہ یہ کھیل کے میدان ہی ہیں جو نوجوانوں کی توجہ مثبت سرگرمیوں کی طرف مبذول کروا کے ان کی صلاحیتوں کو نکھارتے اور پروان چڑھاتے ہیں۔









