لاہور۔29 اپریل(اے پی پی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی اور ملکی معیشت کے استحکام کے لئے جمہوری نظام کا تسلسل بہت ضروری ہے۔یہ عوام پر چھوڑ دینا چاہئے کہ کون بہتر ہے اور کون نہیں،عوام کو حق حاصل ہے کہ ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کا چناﺅ کریں۔انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کی بجائے تعمیری تنقید ہونی چاہئے تاکہ اصلاح ہو …
اداروں کی مضبوطی اور ملکی معیشت کے استحکام کےلئے جمہوری نظام کا تسلسل بہت ضروری ہے،گورنر پنجاب
لاہور۔29 اپریل(اے پی پی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ اداروں کی مضبوطی اور ملکی معیشت کے استحکام کے لئے جمہوری نظام کا تسلسل بہت ضروری ہے۔یہ عوام پر چھوڑ دینا چاہئے کہ کون بہتر ہے اور کون نہیں،عوام کو حق حاصل ہے کہ ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کا چناﺅ کریں۔انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تنقید کی بجائے تعمیری تنقید ہونی چاہئے تاکہ اصلاح ہو سکے۔ کراچی کے اَمن کو بحال کردیا گیا ہے جس کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران عوام کے دُکھوں کے مداوے اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لئے پالیسیاں مرتب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میںاولڈ راویئنز ایسوسی ایشن کے سالانہ ڈنر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔









