نیویارک ۔ 30 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سی پیک جس کا حصہ ہے، 21 صدی کا عظیم ترین اقتصادی منصوبہ ہے جو علاقائی روابط کی بنیاد پر تمام ملکوں میں معاشی خوشحالی لائے گا۔چینی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں چین کے …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی کا چینی خبر رساں ادارے کو انٹرویو

مزید خبریں
نیویارک ۔ 30 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ سی پیک جس کا حصہ ہے، 21 صدی کا عظیم ترین اقتصادی منصوبہ ہے جو علاقائی روابط کی بنیاد پر تمام ملکوں میں معاشی خوشحالی لائے گا۔چینی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو اکیسویں صدی کا اہم ترین منصوبہ تصور کیا جاتا ہے۔ 46 ارب ڈالر کے اس منصوبے کے تحت تین ہزار کلو میٹر سڑکوں ، ریلوے لائنز، پائپ لائنزاور دیگر انفراسٹرکچر سے چین کے صوبہ سنکیانگ کے شہر کاشغر کو پاکستان کی گوادر بندرگاہ سے ملایا جائے گا۔ان منصوبے سے چین، جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا میں اربوں لوگوں کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔








