اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مزدور اور ورکر کلاس کسی بھی ملک کا اہم سرمایہ ہوتے ہیں اور مزدوروں اور ورکر کلاس کی خوشحالی کے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔یو م مئی کے حوالہ سے ایک بیان میںشکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو …
وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا یو م مئی کے حوالے سے بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مزدور اور ورکر کلاس کسی بھی ملک کا اہم سرمایہ ہوتے ہیں اور مزدوروں اور ورکر کلاس کی خوشحالی کے بغیر ملک کی ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔یو م مئی کے حوالہ سے ایک بیان میںشکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی صدی دنیا میں مزدور اور ورکر کلاس کے حقوق کی آگاہی کے حوالہ سے بڑی اہم ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور مزدوروں کے حقوق کا ایک مضبوط رشتہ ہے ا ور ورکر کلاس کے حقوق کو جمہوری نظام میں تقویت ملتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مزدوروں اور ورکر کلاس کے حقوق کے حوالہ سے مسلم لیگ (ن) نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے اور حکومت پنجاب نے 2015ءمزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالہ سے 2015ءمیں پہلی لیبر پالیسی کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ صوبے میں قائم انڈسٹریل اسٹیس اور نئے قائم ہونے والے انڈسٹریل زوننر اور اکنامک زوننر میں بھی مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے حوالے سے بھی سہولیات کی فراہمی پر بھرپور توجہ دی گئی۔








