اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل پیر سیّد صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی تعمیر اور سماجی و اقتصادی ترقی میں مزدوروں کی قابل قدر شراکت کو تسلیم کرتی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، مزدور ہماری معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک ِپاکستان کی …
وفاقی وزیر پیر سیّد صدرالدین شاہ راشدی کا یوم مئی کے حوالے سے پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیربرائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل پیر سیّد صدرالدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ملک کی تعمیر اور سماجی و اقتصادی ترقی میں مزدوروں کی قابل قدر شراکت کو تسلیم کرتی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، مزدور ہماری معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک ِپاکستان کی اقتصادی ترقی کی شرح، امن اور ہم آہنگی کو بڑھانے کےلئے ان کا تعاون اور لگن ضروری ہے۔ مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل مزدوروں کی بہتری اور فلاح کےلئے جانفشانی سے دن رات کوشاں ہے، یہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ ملکی سطح پر مزدوروں کے تمام قوانین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق قلمبند کیا جائے اور ان قوانین کی عملدرآمد میں تسلسل لایا جائے۔ وزارت تمام صوبائی حکومتوں اور دیگر سماجی شراکت داروں کے تعاون سے مزدوروں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو پورے ملک میں یقینی بنانے کی کوششوں کی طرف گامزن ہے۔








