اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے امیگریشن حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان آنے والوں کا خوش اخلاقی سے استقبال کیا جائے غیر ملکی مسافر کو ”ویلکم ٹو پاکستان“ اور پاکستانیوں کو ”ویلکم ٹو ہوم“ کہا جائے، نئے ایئر پورٹ کا منصوبہ خراب حالت میں ورثہ میں ملا، نواز شریف نے اسے حقیقت کا روپ دیا، پاکستان میں آج بین الاقوامی …
وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی نئے ایئر پورٹ کے دورے کے موقع پر امیگریشن عملہ سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے امیگریشن حکام کو ہدایت کی ہے کہ پاکستان آنے والوں کا خوش اخلاقی سے استقبال کیا جائے غیر ملکی مسافر کو ”ویلکم ٹو پاکستان“ اور پاکستانیوں کو ”ویلکم ٹو ہوم“ کہا جائے، نئے ایئر پورٹ کا منصوبہ خراب حالت میں ورثہ میں ملا، نواز شریف نے اسے حقیقت کا روپ دیا، پاکستان میں آج بین الاقوامی معیار کا ایئر پورٹ کا افتتاح ہو رہا ہے، یہ منصوبہ اس ترقی و خوشحالی کی علامت ہے جس پر ہم نے ملک کو گامزن کیا۔ پیر کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے دورہ کے دوران وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے نو تعمیر شدہ ایئرپورٹ کے مختلف حصوں بالخصوص امیگریشن کاو¿نٹرز اور لاو¿نجز کا معائنہ کیا اور وہاں تعینات سٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے اس موقع پر امیگریشن حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان آنے والوں کا خوش اخلاقی سے استقبال کیا جائے، ہر غیر ملکی مہمان کو ”ویلکم ٹو پاکستان“ اور پاکستانی کو ”ویلکم ٹو ہوم“ کہا جائے تاکہ پاکستان آنے پر وہ خوشی اور عزت و احترام محسوس کریں اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو۔ انہوں نے کہا کہ مہمانوں کیلئے کاﺅنٹرز پر خوش اخلاق اور مستعد عملہ تعینات کیا جائے۔








