کولکتہ ۔ 30 اپریل (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام ممبرز ممالک کے ٹی ٹونٹی میچز کو انٹرنیشنل اسٹیٹس دے دیا، آئی سی سی نے بورڈ اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا۔ کولکتہ میں آئی سی سی بورڈ اجلاس کے دوران ورلڈ گورننگ باڈی کی جانب سے انتہائی اہم پیشرفت سامنے آئی جس کے تحت آئی سی سی سی نے اپنے تمام ممبر ممالک …
آئی سی سی نے تمام ممبرز ممالک کے ٹی ٹونٹی میچز کو انٹرنیشنل اسٹیٹس دے دیا

مزید خبریں
کولکتہ ۔ 30 اپریل (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام ممبرز ممالک کے ٹی ٹونٹی میچز کو انٹرنیشنل اسٹیٹس دے دیا، آئی سی سی نے بورڈ اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا۔ کولکتہ میں آئی سی سی بورڈ اجلاس کے دوران ورلڈ گورننگ باڈی کی جانب سے انتہائی اہم پیشرفت سامنے آئی جس کے تحت آئی سی سی سی نے اپنے تمام ممبر ممالک کو ٹی ٹوئنٹی اسٹیٹس دے دیا، اب تمام ممبر ملکوں کی ٹیمیں انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی اہل ہوں گی، اس کے علاوہ اس فارمیٹ کی گلوبل رینکنگ متعارف کرانے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا تاکہ تمام ٹیمیں پائیدار اور موثر انداز سے کرکٹ کھیل سکیں۔








