سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا ملتان اور بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماوں سے خطاب

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کو بدلنے کا وقت آگیا ہے، پاکستان اور اس کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے ہم گلی گلی، گھر گھر جائیں گے، ماہ رمضان میں بھی عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں گے، ”ووٹ کو عزت دو“ کا نعرہ گھر گھر پہنچ چکا ہے اور ا س کو عملی …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70 سالہ تاریخ کو بدلنے کا وقت آگیا ہے، پاکستان اور اس کے عوام کی تقدیر بدلنے کے لئے ہم گلی گلی، گھر گھر جائیں گے، ماہ رمضان میں بھی عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں گے، ”ووٹ کو عزت دو“ کا نعرہ گھر گھر پہنچ چکا ہے اور ا س کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار پیر کو یہاں ملتان اور بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماو¿ں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہاکہ ہم صرف پاکستان کی کامیابی کیلئے کام کر رہے ہیں، ہم ملک و قوم کی خدمت عبادت سمجھ کر کررہے ہیں، دعا ہے کہ ہم سب کامیابی سے اپنی منزل کو پہنچیں۔ نواز شریف نے کہاکہ 2013ءکے حالات اور آج کے حالات میں فرق سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2013ءمیں پاکستان کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا تھا، ہم نے صورتحال کا جرا¿ت سے سامنا کیا اور پاکستان کے استحکام اور مسائل کے حل کا سفر کامیابی سے طے کیا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ملک میں امن وامن کی ابتر صورتحال درپیش تھی، آئے روز دہشت گردی کی کارروائیاں ہورہی تھیں اور دہشتگردی کو ملک سے ختم کرنا کوئی آسان کام نہیں تھا۔ ملک میں دہشتگردی کا راج تھا، سکول بند تھے، شہری خوف وہراس کی حالت میں تھے۔