وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کا سینیٹ میں مالی سال 2018-19ءکے بجٹ پر بحث کے دوران اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے نتیجہ میں معیشت کے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر، فی کس آمدنی، افراط زر، سٹاک مارکیٹ کی صورتحال، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو، خدمات، زراعت، تعمیرات، بڑی صنعتوں اور قرضوں کی صورتحال 2013ءکے مقابلے میں …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے نتیجہ میں معیشت کے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر، فی کس آمدنی، افراط زر، سٹاک مارکیٹ کی صورتحال، ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو، خدمات، زراعت، تعمیرات، بڑی صنعتوں اور قرضوں کی صورتحال 2013ءکے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقتصادی ایمرجنسی کے نفاذ کے مطالبہ کا کوئی جواز نہیں۔