اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس پیر کو جدہ میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 20 بےگناہ کشمیریوں کی حالیہ شہادتوں کے تناظر میں بلایا گیا تھا۔ خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی جس کی صدارت او آئی سی کے خصوصی نمائندہ برائے جموں …
او آئی سی کا جموں و کشمیر کے بارے میں ہنگامی اجلاس، بھارتی فوج کے ہاتھوں بےگناہ کشمیریوں کی حالیہ شہادتوں کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس پیر کو جدہ میں منعقد ہوا۔ یہ اجلاس بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 20 بےگناہ کشمیریوں کی حالیہ شہادتوں کے تناظر میں بلایا گیا تھا۔ خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی جس کی صدارت او آئی سی کے خصوصی نمائندہ برائے جموں و کشمیر سفیر عبداﷲ العالم نے کی۔ آذربائیجان، ترکی، سعودی عرب اور نائیجر سے وفود نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سفیر عبداﷲ العالم نے اپنے ابتدائی کلمات میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں بےگناہ کشمیریوں کی حالیہ شہادتوں کی پرزور مذمت کی اور جموں و کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت سمیت جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد کی حمایت کے بارے میں او آئی سی کے اصولی مو¿قف کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعہ کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ نے شرکاءکو بھارتی جارحیت اور بےگناہ کشمیریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے حالیہ مظالم، 8 سالہ بچی آصفہ بانو کی آبروریزی کے گھناﺅنے واقعہ اور قتل اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے تسلط اور جبر کی ایسی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔








