وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کے پی کے کی حکومت نے سب سے زیادہ قرضہ لیا، زرداری نے ایسے شخص کو نائب وزیراعظم بنایا جس کے حوالے سے بی بی شہید نے کہا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار یہ شخص ہو گا، زرداری اور عمران خان …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کے پی کے کی حکومت نے سب سے زیادہ قرضہ لیا، زرداری نے ایسے شخص کو نائب وزیراعظم بنایا جس کے حوالے سے بی بی شہید نے کہا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار یہ شخص ہو گا، زرداری اور عمران خان کی سیاست کو عوام نے دیکھ لیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا لاہور کا جلسہ پچھلے جلسوں سے آدھا تھا، دن بدن لوگ عمران خان کے جلسوں سے نکل رہے ہیں، عمران خان اپنے خطاب میں کس کو لوریاں سنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں کیا خدمات سر انجام دیں، کیا تبدیلی لے کر آئے، یہ جو گیارہ نکات لاہور میں سنائے، بہتر ہوتا کہ اس پر صوبہ خیبرپختونخوا میں عمل کیا جاتا مگر ایسا نہیں ہے، جو پل خیبرپختونخوا میں بنانے کے چند ماہ بعد گر گیا اس کا ذمہ دار کون ہو گا، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا برا حال ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کی حکومت نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سب سے زیادہ قرضہ لیا، مگر کوئی بڑا منصوبہ نہیں شروع کیا جا سکا۔