مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر خان کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا ہے کہ پوری قوم سمجھتی ہے کہ نواز شریف محسن پاکستان ہیں، عمران خان کا لاہور کا جلسہ اچھا تھا مگر لوگ وہاں کے نہیں تھے، ان کی بات کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا، انہیں صرف وزیراعظم بننے کا شوق ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کہا ہے کہ پوری قوم سمجھتی ہے کہ نواز شریف محسن پاکستان ہیں، عمران خان کا لاہور کا جلسہ اچھا تھا مگر لوگ وہاں کے نہیں تھے، ان کی بات کو کوئی سنجیدہ نہیں لیتا، انہیں صرف وزیراعظم بننے کا شوق ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر چوہدری تنویر نے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو لاہور جلسے میں دو لاکھ لوگوں کا مجمع جمع کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا ان کو مایوسی ہوئی، اتنے لوگ جمع نہیں ہو سکے، کسی میڈیا چینل نے لوگوں کی تعداد ساٹھ ہزار سے زیادہ نہیں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آج کی اور گزشتہ تقریر کی ویڈیو نکالیں تو پتہ چلے گا ان میں سنجیدگی نہیں۔