مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار یعقوب خان ناصر کی پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان کے لاہور کے جلسے میں بیان کئے گئے 11 نکات روایتی اور پرانے ہیں، ان کو اب 30 نکات پیش کرنے چاہیے تھے، سابق وزیراعظم نواز شریف نے اچھا راستہ اختیار کیا ہے اور وہ عوام کو بیدار کر رہے ہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان کے لاہور کے جلسے میں بیان کئے گئے 11 نکات روایتی اور پرانے ہیں، ان کو اب 30 نکات پیش کرنے چاہیے تھے، سابق وزیراعظم نواز شریف نے اچھا راستہ اختیار کیا ہے اور وہ عوام کو بیدار کر رہے ہیں۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ءکے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، ان حالات میں جو لوگ دوسری پارٹیوں کی طرف دیکھتے ہیں وہ غلطی پر ہیں، اس وقت مسلم لیگ (ن) نے ملکی ترقی کے لئے دوسری پارٹیوں سے بہتر کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لاہور میں جو 11 نکات پیش کئے ہیں، ان پر صوبہ خیبرپختونخوا میں عمل کرنے سے کس نے روکا ہے، اب کے پی کے کی کیا حالت ہے، سب کے سامنے ہے، اگر صوبے کو ترقی دیتے تو قوم دعا دیتی، مگر ایسا نہیں کیا گیا، صرف ناچ گانوں پر وقت ضائع کیا گیا۔