اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبد یلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے ، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید طور پر متاثرہ دس ممالک میں ساتویں نمبر پر ہے ، موسمیاتی تبدیلی کے باعث یہ مسائل مزید سنگین ہوتے جارہے ہیں،موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگہی کا فروغ ضروری ہے ۔ہمیں یہ اعزاز حا صل ہے کہ …
وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کا جرمن ریڈ کراس کے تعاون سے تین سالہ منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبد یلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے ، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید طور پر متاثرہ دس ممالک میں ساتویں نمبر پر ہے ، موسمیاتی تبدیلی کے باعث یہ مسائل مزید سنگین ہوتے جارہے ہیں،موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق آگہی کا فروغ ضروری ہے ۔ہمیں یہ اعزاز حا صل ہے کہ ہم نے کلائمینٹ چینج ایکٹ 2017 منظورکیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ تبدیلی کوئی مختصر مدتی نہیں۔ہمیں اس سے نمٹنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی۔ حالیہ برسوں میں ہیٹ ویوز، سیلابی صورتحال اور سمندر کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے،ہمیں شجر کاری اور شجر پروری پر بھرپور توجہ دینا ہو گی۔واٹر پالیسی تشکیل دی جا چکی ہے ،گزشتہ عرصہ پورے پنجاب کو اسموگ کا سامنا رہا ہے ، یہ بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا شاخسانہ ہے۔جو ممالک آج ہمیںسبق دے رہے ہیں فضا کو آلودہ بنانے میں ان کا بھی بڑا حصہ ہے۔ہمارا مذہب بھی ہمیں درخت لگانے ،صفائی رکھنے کا درس دیتا ہے، ماحولیاتی تنزل اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سانس کی بیماریوں، ہر قسم کے کینسر، بلند فشار خون اور ذیابیطس کی شکل میں سامنے آرہے ہیں۔آلودگی کو ختم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے، آبادی کے بوجھ کو کم کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے ہلال احمر پاکستان کے زیر اہتمام جرمن ریڈ کراس کے تعاون سے تین سالہ منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








