وزیرمملکت طلال چودھری کی سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری طلال چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انٰصاف کے سربراہ عمران خان نے پانچ سال قبل جس تبدیلی کانعرہ لگایا تھا اس کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے، عمران خان نے2011 ءجیسا شو کرنے کی کوشش کی لیکن گزشتہ 2 سالوں میں تبدیلی کے کپڑے اتر گئے ہیں ،خان صاحب نے جن کے خلاف تبدیلی کا …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری طلال چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انٰصاف کے سربراہ عمران خان نے پانچ سال قبل جس تبدیلی کانعرہ لگایا تھا اس کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے، عمران خان نے2011 ءجیسا شو کرنے کی کوشش کی لیکن گزشتہ 2 سالوں میں تبدیلی کے کپڑے اتر گئے ہیں ،خان صاحب نے جن کے خلاف تبدیلی کا نعرہ لگایا آج ان کے ساتھ ہی بیٹھے ہیں کرپشن ختم کرنے کے دعویدارنے خیپرپختونخوا میں اینٹی کرپشن ادارہ ہی ختم کر دیا ہے ،پیرکویہاں سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ 11 نکات کے حوالے سے سوال کیاکہ میں پوچھتا ہوں کہ آپ ان نکات کے ذریعے کیا تبدیلی لائےں گے ، آپ نے پانچ سال خیبرپختونخوا میں حکومت کی مگرآپ کے پاس دکھانے کے لئے کچھ نہیں،آپ نے لوٹوں کواپنے ساتھ ملا لیا ہے البتہ آپ کی دونہیں ایک والی بات ٹھیک ہے کہ عمران اور زرداری دو نہیں ایک ہیںاورآپ نے تیرکوووٹ دینے کاوعدہ کرلیا ہے ، وزیرمملکت نے کہاکہ آپ نے ملک میں ایک نصاب لانے کی بات کی ہے ، قوم کوبتائیں کہ کیا آپ کے بچے پاکستان میں ہیں پشاورمیںپڑھتے ہیں ،نہیں ہرگز نہیں بلکہ آپ کے بچے سنٹرل لندن میں شہزادوں کی طرح رہتے ہیں۔