نیلم جہلم ہائیڈوپاور پروجیکٹ کے ایک پیداواری یونٹ کو پیک آورز میں بجلی پیدا کرنے کی پوری صلاحیت پر چلایا جارہا ہے،ترجمان واپڈا

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈوپاور پروجیکٹ کے ایک پیداواری یونٹ کو پیک آورز میں بجلی پیدا کرنے کی پوری صلاحیت پر چلایا جارہا ہے۔ پیر کوایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ نیلم جہلم کا یہ یونٹ پیک آورز میں نیشنل گرڈ کو 242 اعشاریہ پانچ میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ ٹیسٹ کے …

اسلام آباد ۔ 30 اپریل (اے پی پی) ترجمان واپڈا نے کہا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈوپاور پروجیکٹ کے ایک پیداواری یونٹ کو پیک آورز میں بجلی پیدا کرنے کی پوری صلاحیت پر چلایا جارہا ہے۔ پیر کوایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ نیلم جہلم کا یہ یونٹ پیک آورز میں نیشنل گرڈ کو 242 اعشاریہ پانچ میگاواٹ بجلی فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ ٹیسٹ کے مراحل سے گذر رہا ہے،اگلے چند روز میں کمرشل بنیاد پر بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔