انگلش فاسٹ باﺅلر ٹوبی رولینڈ جونز کمر کی تکلیف کے باعث ریسٹ آف سیزن سے باہر ہو گئے

لندن ۔ یکم مئی (اے پی پی) انگلش فاسٹ باﺅلر ٹوبی رولینڈ جونز کمر کی تکلیف کے باعث رواں سال بقیہ سیزن سے باہر ہو گئے۔ 30 سالہ فاسٹ باﺅلر سٹریس فریکچر کی وجہ سے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے، انہوں نے گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے چار ٹیسٹ میچز میں 17 وکٹیں …

لندن ۔ یکم مئی (اے پی پی) انگلش فاسٹ باﺅلر ٹوبی رولینڈ جونز کمر کی تکلیف کے باعث رواں سال بقیہ سیزن سے باہر ہو گئے۔ 30 سالہ فاسٹ باﺅلر سٹریس فریکچر کی وجہ سے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی ایشز سیریز بھی نہیں کھیل سکے تھے، انہوں نے گزشتہ برس جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور انہوں نے چار ٹیسٹ میچز میں 17 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ مڈل سیکس کے مینجنگ ڈائریکٹر اینگس فراسر نے کہا کہ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد ٹوبی جونز کو مزید آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ ریسٹ آف سیزن میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے، ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ رہیں گی اور خواہش ہے کہ وہ سو فیصد فٹ ہو کر دوبارہ کرکٹ میدانوں میں واپسی کریں۔

مزید خبریں