کولکتہ ۔ یکم مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امید ظاہر کی ہے کہ 2028ءمیں شیڈول لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی دوبارہ واپسی ہو جائے گی۔ آخری مرتبہ 1900ءمیں منعقدہ پیرس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کے مقابلے ہوئے تھے اور اس کے بعد اولمپکس گیمز میں کرکٹ نہیں کھیلا جاتا لیکن ورلڈ گورننگ باڈی اب دوبارہ اس کھیل کو گیمز میں شامل کرنے …
آئی سی سی 2028ءمیں شیڈول اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی دوبارہ شمولیت کیلئے پر امید،چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن

مزید خبریں
کولکتہ ۔ یکم مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امید ظاہر کی ہے کہ 2028ءمیں شیڈول لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی دوبارہ واپسی ہو جائے گی۔ آخری مرتبہ 1900ءمیں منعقدہ پیرس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کے مقابلے ہوئے تھے اور اس کے بعد اولمپکس گیمز میں کرکٹ نہیں کھیلا جاتا لیکن ورلڈ گورننگ باڈی اب دوبارہ اس کھیل کو گیمز میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹ کو دوبارہ اولمپکس گیمز میں شامل کرنا ہماری دیرینہ خواہش بن گئی ہے۔ 2024ءمیں پیرس میں شیڈول گیمز کے سلسلے میں نئے کھیلوں کی شمولیت کی ڈیڈلائن گزر گئی ہے اسلئے اب ہم نے 2028ءگیمز میں کرکٹ کی شمولیت کو ہدف بنا لیا ہے اور مقصد کے حصول کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔








