دبئی ۔ 2 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر رونسفورڈ بیٹن کے باﺅلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر تمام انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ پر پابندی عائد کر دی۔ گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران ایمپائرز نے ان کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے …
ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر رونسفورڈ بیٹن کا باﺅلنگ ایکشن غیرقانونی قرار، انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ پر پابندی عائد

مزید خبریں
دبئی ۔ 2 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین فاسٹ باﺅلر رونسفورڈ بیٹن کے باﺅلنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے ان پر تمام انٹرنیشنل کرکٹ میں باﺅلنگ پر پابندی عائد کر دی۔ گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران ایمپائرز نے ان کے ایکشن کو رپورٹ کیا تھا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق غیرقانونی باﺅلنگ ایکشن کی وجہ سے بیٹن کو تمام انٹرنیشنل کرکٹ سمیت ڈومیسٹک ایونٹس میں باﺅلنگ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے تاہم کرکٹ ویسٹ انڈیز کی رضامندی سے وہ ویسٹ انڈین ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ بیٹن اب کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینٹی گووا میں رواں فاسٹ باﺅلنگ کیمپ کو جوائن کر کے اپنے باﺅلنگ ایکشن کی درستگی پر کام کریں گے۔








